حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں فلسطینیوں کے حامی طلباء کے نام رہبر معظم انقلاب کے اہم خط کے وسیع عوامی استقبال کے بعد بائیڈن حکومت کے نمائندے نے امریکی طلباء کو مورد الزام ٹھہرایا۔
امریکی ایوان نمائندگان کے نمائندے "برائن ماسٹ" نے اپنے ایکس (سابق ٹویٹر) اکاونٹ پر امریکہ میں فلسطینیوں کے حامی طلباء کے نام رہبر معظم انقلاب کے پیغام کو ری پوسٹ کرتے ہوئے امریکی طلباء کو مورد الزام ٹھہرایا اور انہیں لکھا: "اگر آیت اللہ آپ کی تعریف کریں گے تو یقیناً آپ تاریخ کے غلط رخ پر ہیں!
اس سے قبل امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے امریکہ میں فلسطینیوں کے حامی طلباء کے نام رہبر معظم انقلاب کے خط کا متن دوبارہ شائع کرتے یوئے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا تھا کہ اگر تم آیت اللہ کو مطمئن کرتے ہو تو پھر تم نے امریکہ کو مکمل طور پر کھو دیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب نے امریکہ میں فلسطینی حامی طلباء کے نام ایک اہم خط شائع کیا جسے بین الاقوامی میڈیا میں وسیع کوریج ملی اور سوشل میڈیا کے انگریزی صارفین، مختلف شخصیات اور حکام نے بھی اس پر ردعمل کا اظہار کیا۔